ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یورو 2016کے فائنل سے قبل سکیورٹی میں اضافہ

یورو 2016کے فائنل سے قبل سکیورٹی میں اضافہ

Sun, 10 Jul 2016 18:26:55  SO Admin   S.O. News Service

پیرس،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)فرانس میں پہلے سے ہی فوجی تعینات ہیں جبکہ فائنل سے قبل پانچ ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔فرانس اور پرتگال کے درمیان فٹبال کے یورو 2016کیفائنل کے لیے پیرس اور اس کے گرد و نواح میں اہم مقامات پر پانچ ہزار سے زیادہ فرانسیسی پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فرانس سٹیڈیم کی نگرانی کے علاوہ ایفل ٹاور اور شانزا لیزے جیسے معروف مقامات کی نگرانی کے لیے بھی پولیس تعینات کی جارہی ہے۔تاہم حکام کا کہنا ہے کہ اگر فرانس جیت گیا تو فتح پریڈ نہیں نکالی جائے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ نومبر میں پیرس میں ہونے والے حملے کے بعد سے بڑی تعداد میں فوجی پیرس کی نگرانی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس حملے میں جہادی بندوق برداروں نے فرانس سٹیڈیم سمیت کئی مقامات کو نشانہ بنایا تھا اور 130افراد ہلاک ہو گئے تھے۔فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 1900پولیس اہلکار فین زون کی نگرانی کریں گے جبکہ 3400پولیس والے شانزا لیزے پر ہوں گے جن میں سے کچھ پولیس اہلکاروں کو مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے کھیل شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم کی جانب روانہ کر دیا جائیگا۔پیرس میں میئر کے چیف آف سٹاف میتھیاس ویشیرا نے کہا: ہمارے پاس 50شائقین کے مقابلے پر ایک سپاہی کا تناسب ہے اور یہ انتہائی معیاری ہے۔اس سے قبل جب فرانس نے سنہ 1998میں فٹبال کے ورلڈ کپ میں فتح حاصل کی تھی تو شانزا لیزے پر دس لاکھ سے زیادہ افراد نے جشن منایا تھا لیکن اس بار حکام کے مطابق فرانس کی فتح کی صورت میں وہاں جشن نہیں ہو گا۔


Share: